- آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونا
- آئی آرآئی ایس میں لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ
- انکم ٹیکس گوشوارے کی تکمیل
- انکم ٹیکس گوشواروں پر نظرثانی
- مقررہ تاریخ کے بعد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانا
- انکم ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ رکھنا
- ذاتی معلومات کو صیغہ راز میں رکھنا
انکم ٹیکس گوشوارے کی تکمیل
آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے کی تکمیل کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے کے فارم اور ویلتھ سٹیٹمنٹ(اثاثوں اور مالی واجبات کی تفصیلات) کو مکمل پر کرنا ہو گا۔
ٹیکس گزاروں کی معاونت کے لیےانکم ٹیکس ریٹرن فائلنگ سے متعلق ویڈیو ز فراہم کیے گئے ہیں- مزید برآں ، Knowledge Baseپورٹل میں انکم ٹیکس کے گوشوارے اور ویلتھ سٹیٹمنٹ کی تکمیل کے لیے تحریری اور ویڈیو ز کے ذریعے قدم بقدم رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
IRISمیں انکم ٹیکس کے گوشواروں اور ویلتھ سٹیٹمنٹ کی کامیاب تکمیل اس وقت ہوگی جب دونوں فارمز ڈرافٹ فولڈر سے تکمیلی ٹاسکس کے فولڈر میں منتقل ہو جائیں گے۔
ویلتھ سٹیٹمنٹ کی پڑتال
ویلتھ سٹیٹمنٹ صرف اس وقت کامیابی سے جمع ہو گی جب موجودہ سال کی دولت پچھلے سال کی دولت سے اسی تناسب سے بڑھے گی/کم ہو گی جس تناسب سے آمدن او اخراجات کا فرق بڑھا/کم ہوا ہو گا۔ اس طرح کی پڑتال مکمل نہ ہونے کی صورت میں انکم ٹیکس گوشواروں میں ویلتھ سٹیٹمنٹ جمع نہیں ہو گی۔
تنخواہ دار ملازم ۔ انکم ٹیکس گوشوارہ
تنخواہ دار ملازمین کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے بھرنے کے لیے اقرار نامہ فارم 114 (1) فراہم کیا گیاہے ۔ تنخواہ دار ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے کو بہترطور پر جمع کرانے کے لیے اقرار نامہ فارم 114 (1) بھی بھریں۔
ایسے افراد جو اپنی تنخواہ اور دیگر ذرائع سے آمدن حاصل کررہے ہیں اور ان کی تنخواہ اپنے آمدن سے50 فیصد زیادہ ہے۔
IRIS پن کی تبدیلی
IRIS میں لاگ ان ہونے کے بعد change pin کے آپشن پر کلک کر کے پن تبدیل کی جا سکتی ہے، یہ آپشن سکرین کے ٹاپ پر موجود ہے۔ کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں درکار معلومات درج کریں۔